- ZIL لمیٹڈ کےتمام ڈائریکٹرز،ایگزیکٹیوز، افسران و کارکنان پر، اور
- ان تمام افراد پر چاہے وہ کمپنی کے کارکن ہوں یا نہ ہوں بشمول بطور ایجنٹ کام کرنے والے، شراکت دار، کنٹیکٹرز اور ZIL لمیٹڈ کے نمائندے، جوکہ کمپنی کے کسی بھی شعبہ، خطے، علاقے میں کسی بھی حیثیت پر کام کررہے ہیں۔
بورڈ کی ذمہ داریاں
یہ ضابطہ ZIL کے بورڈ آف ڈائریکٹرز[دی "بورڈ"] کی جانب سے تیار کردہ اور منظورشدہ ہے۔بورڈ کا کام وقفے وقفے سے ضابطے سے ہم آہنگی ، موزونیت اور درستگی کا جائزہ لینا ہے۔ضابطے کے مقاصد کے حصول کے لیئے اپنی دانست میں کسی بہتری یا ضرورت کے تحت تبدیلی کا اطلاق بورڈ کی ذمہ داری ہے۔
انتظامیہ کی ذمہ داریاں
ZIL کا کاروبار" ضابطے "سے مطابقت رکھے اس بات کو یقینی بنانا ZIL کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی ذمہ داری ہے۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ،منتظمین اعلی کی جانب سے ضابطے کی بھرپور حمایت کا ابلاغ کریں اور "تعمیل و تکمیل کی روایات" کے فروغ کے لیئے کوششیں کریں۔
- کارکنان کے درمیان ہر سطح پر سچائی،اعتبار اور ایمانداری پر مبنی رشتہ ہونا چاہیئے۔
- ZIL کے ہر کارکن کا یہ فرض ہے کہ وہ تمام قوانین، قواعد، قانونی دفعات اور کمپنی پالیسیز اور طریقے کارکی مسلسل پاسداری کا عہد کرے۔
- کمپنی کی تمام کاروباری سرگرمیاں شفافیت، ایمانداری اور انصاف پر مبنی ہونی چاہیئیں۔ نسل ،رنگ ،مذہب، صنف، عمر، قومیت،ازدواجی حیثیت یا جسمانی معذوری کی صورت میں کوئی بھی تفریق نا قابل قبول ہونی چاہیئے۔
- تمام کارکنان کو تمام کاروباری امور میں معیار کی فراہمی کی کوشش کو پیش نظر رکھنا چاہیئے اور صارف کا اطمینان ان کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔
- کمپنی کے بہترین مفاد کے مد نظر کارکن خود اور اس کے اہل خانہ یا متعلقہ افراد ایسی سرمایہ کاری ،انتظامات یا رفاقت سے گریز کریں جو آزادانہ ومستحکم کاروباری فیصلوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ بصورت دیگر اسے کارکن کی جانب سے ذاتی اور کمپنی کے مفادات سے کھلا تصادم تصورکیا جائے گا۔
I am text block. Click edit button to change this text. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo.
عمومی
کمپنی کی یہ پالیسی ہے کہ پاکستان میں کاروبار پر لاگو تمام قوانین، اصول اور قواعد کی بجا آوری کی جائے ۔
تنظیمی اور محصولاتی قوانین
کمپنی کی یہ پالیسی ہے کہ تمام اطلاقی تنظیمی اور محصولاتی قوانین، اصول ،قواعد اور ہدایات کی لاگو ہوتے ہی فی الفور پابندی کی جائے۔
ملازمتی قوانینِ
کمپنی کی یہ پالیسی ہے کہ لاگو ہونے والے قوانین ملازمت کی تعمیل کی جائے، جن میں دوران کار حالات کی نگرانی ، تنخواہ، مراعات اور ملازمت کے لیئے کم از کم عمر کا تعین شامل ہیں۔
ماحولیاتی قوانین
کمپنی کی یہ پالیسی ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیئے تمام اطلاقی قوانین وقواعد کی پابندی کی جائے۔
منصفانہ مسابقتی اور اعتماد شکنی قوانین
کمپنی کی یہ پالیسی ہے کہ منصفانہ مسابقتی اور اعتماد شکنی قوانین پر عمل پیرا ہو تاکہ اس بات کی تصدیق ہو کہ کمپنی منصفانہ مسابقت پر یقین رکھتی ہے اور ان عوامل کی حوصلہ شکنی کرتی ہے جو مقابلے کی فضاء خراب کرنے کا باعث ہیں۔
کارکنان کے لیئے ضروری ہے کہ وہ کسی بھی ایسی سرگرمی یا منتقلی کا حصہ نہ بنیں جو ان کے اور کمپنی کے مفادات میں تصادم پیدا کر سکتی ہو یا کر چکی ہو۔
مفادات میں ممکنہ تصادم ہو سکتا اگر ملازم:
- کمپنی کو اپنے رشتے داروں یا دوستوں کے ساتھ کاروباری منتقلیوں میں ملوث کرے؛
- اپنے ذاتی مفاد یا دوستوں اور رشتہ داروں کے نفع کے لیئے کمپنی ، اس کے صارفین اور سپلائرزکے راز استعمال کرے [بشمول ایسی معلومات پر مبنی سیکیورٹیز ٹرانزیکشنز]
- کمپنی سپلائرز، صارفین اور مد مقابل اداروں کے ساتھ غیر معمولی مالی مفاد وابستہ کرے؛
- کمپنی کا کارکن ہونے کے باوجود اس سے مقابلے کی تیاری یا مقابلہ کرے؛
- مد مقابل، سرکاری اور ریگولیٹری اینٹیٹیز،کمپنی کے صارفین یا سپلائرز کے لیئے [مفاد یا بغیر کسی مفاد کے] کام کرے، یا کسی تیسری پارٹی کے لیئے کام کرے جو اس کی اپنی کارکردگی اور ملازمتی فیصلوں پر اثر انداز ہو یا اس کے اپنے فرائض کی بر وقت ادائیگی میں حائل ہو ۔
تحائف، کمیشن اور دیگر رقوم [کاروباری سفر یا تفریح کے لیئے عمومی طور پرفراہم کردہ رقم کے علاوہ] جو کاروباری یا آزادانہ و منصفانہ فیصلوں پر اثر انداز ہوں کی سخت ممانعت ہے۔
کیش یا اسکے برابر کوئی چیز ،چیک، منی آرڈر، واوچر ، گفٹ سرٹیفکیٹس، قرضہ ، اسٹاک یا اسٹاک کی قسم جو کارکن پر عنایت یا احسان ہو قبول کرنا قطعاً ممنوع ہے۔ کارکن نرم مگر مضبوط لہجے میں ایسی پیشکش رد کر دے۔
کسی بھی کارکن کے رشوت، تحائف یا کمیشن کی قبولیت جیسے کسی بھی عمل میں ملوث ہونے کی صورت میں متعلقہ شعبے میں اس کی فوری شکایت پہنچا دی جائے گی۔
تمام مالیاتی گوشوارے ، ریکارڈزاور اکائونٹس منتقلی اور واقعات کی درست عکاسی کریں اور اکاِئونٹنگ کے عمومی طور پر رائج اصولوں اور کمپنی کے مقامی کنٹرول سسٹم کے مطابق ہوں۔
کسی بھی صورت میں معلومات نہ تو چھپائی جائے نہ ہی جھوٹی معلومات فراہم کی جائے۔ مثال کے طور پر اکائونٹنگ
درج ذیل مثالیں اکائونٹنگ یا مالیات کے غیر اخلاقی طریقہ کار میں شامل ہیں:
- جان بوجھ کر ٹرازیکشن کی اصلیت چھپانے کے لیئے جھوٹا اندراج ؛
- مالیاتی ہدف کے حصول کے لیئے اخراجات اور محصولات کی ریکارڈنگ میں بے جا تیزی یا تاخیر؛
- گوشواروں میں غیر موجود اثاثہ جات یا فنڈز کو برقرار رکھنا؛
- کسی بھی نامناسب ، گمراہ کن، نامکمل یا جعلی اکائونٹ کی دستاویزات یا مالیاتی معلومات بنانا یا برقرار رکھنا؛
- دستاویز میں موجود رقم کی ادائیگی کے ثبوت کے علاوہ کوئی اور ادائیگی؛
- کسی بھی نامناسب یا جعلی دستاویز پر جانتے بوجھتے دستخط۔
کارکنان سے توقع کی جاتی ہےکہ وہ کمپنی کی املاک کی حفاظت کریں اسے نقصان اور چوری سے بچائیں اور خود بھی انہیں بغیر اجازت ذاتی استعمال میں نہ لائیں۔ کمپنی کی املاک میں خفیہ معلومات, سافٹ ویئر، کمپیوٹر، دفتری سازوسامان اور دیگر سپلائیز شامل ہیں۔
کارکنان سے توقع کی جاتی ہےکہ وہ کمپنی سے متعلق خفیہ معلومات کی حفاظت کریں، اور کمپنی کی سرگرمیوں سے متعلق ایسی معلومات پریس، کسی بھی بیرونی ذرائع، یا ایسے کارکنان جو یہ معلومات رکھنے کے اہل نہیں تک بلا اجازت نہ پہنچائیں ۔
کمپنی کے کاروباری ریکارڈ قانون اور مخصوص پالیسیوں کی رو سے ایک خاص وقت تک محفوظ کیئے جائیں۔
کمپنی سے متعلق رازدارانہ معلومات رکھتے ہوئے کارکن، اس کے رشتہ دار یا دوستوں کی جانب سے کمپنی کی سیکیورٹیز کی ٹریڈنگ سختی سے ممنوع ہے۔
ZIL لمیٹڈ ایک آزاد ادارہ ہےجس کی کوئی سیاسی وابستگی نہیں۔ کمپنی کی جانب سے کوئی بھی فنڈز یا اثاثہ جات کسی بھی سیاسی پارٹی، ادارے یا فرد کو نہیں دیئے جاتے چاہے وہ ایک پبلک آفس کا مالک ہو یا امیدوار۔ یہ اعانت محض وہیں کی جاتی ہے جہاں قانونی طور پر اس کی اجازت ہو۔
ضابطہء اخلاق/قوانین کی خلاف ورزی، اکائونٹنگ یا آڈیٹنگ کے معاملات، دھوکہ دہی، بداخلاقی یا دیگر غیر اخلاقی رویوں کی فوری اطلاع متعلقہ شعبے کو مجوزہ انداز میں دی جائے ۔ ان کیسز کے حوالے سے مکمل رازداری برتی جائےگی۔ وہ تمام شکایات جو نیک نیتی کے ساتھ درج کرائی جائیں، ایسی معلومات فراہم کرنے والوں کو کسی بھی انتقامی کارروائی یا نتائج کی صورت میں تحفظ بھی فراہم کیا جائے گا۔
ہر کارکن دوارن کار اپنی صحت اور تحفظ کے ساتھ ساتھ ساتھی کارکنان کا بھی مناسب خیال رکھے تاکہ وہ اس کی حرکات یا غلطیوں سے متاثر نہ ہوں۔ یہی نہیں بلکہ وہ دیگر کارکنان اور مہمانان کی صحت اور تحفظ کے لیئے کمپنی کی کوششوں میں اس کی معاونت بھی کرے ۔
کمپنی کی یہ پالیسی ہے کہ پیداواری ماحول کار کو فروغ دیا جائے ۔اس لیئے کسی بھی کارکن کے ایسے زبانی یا ذاتی رویے کو برداشت نہ کیا جائے جو کسی کی ہراسانگی، انتشار، کام میں مداخلت یا کاردگی کو متاثر کرنے کا سبب بنے یا جو خوف ناک، شرم ناک، جارحانہ یا مخالفانہ ماحول کو جنم دے۔