Archives

اس ضابطے کا اطلاق ہوتا ہے

  • ZIL لمیٹڈ کےتمام ڈائریکٹرز،ایگزیکٹیوز، افسران و کارکنان پر، اور
  • ان تمام افراد پر
    چاہے وہ کمپنی کے کارکن ہوں یا نہ ہوں بشمول بطور ایجنٹ کام کرنے والے، شراکت دار، کنٹیکٹرز اور ZIL لمیٹڈ کے نمائندے، جوکہ کمپنی کے کسی بھی شعبہ، خطے، علاقے میں کسی بھی حیثیت پر کام کررہے ہیں۔

ضابطے کے نفاذ کا ذمداران

بورڈ کی ذمہ داریاں

یہ ضابطہ ZIL کے بورڈ آف ڈائریکٹرز[دی “بورڈ”] کی جانب سے تیار کردہ اور منظورشدہ ہے۔بورڈ کا کام وقفے وقفے سے ضابطے سے ہم آہنگی ، موزونیت اور درستگی کا جائزہ لینا ہے۔ضابطے کے مقاصد کے حصول کے لیئے اپنی دانست میں کسی بہتری یا ضرورت کے تحت تبدیلی کا اطلاق بورڈ کی ذمہ داری ہے۔

انتظامیہ کی ذمہ داریاں

ZIL کا کاروبار” ضابطے “سے مطابقت رکھے اس بات کو یقینی بنانا ZIL کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی ذمہ داری ہے۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ،منتظمین اعلی کی جانب سے ضابطے کی بھرپور حمایت کا ابلاغ کریں اور “تعمیل و تکمیل کی روایات” کے فروغ کے لیئے کوششیں کریں۔

عمومی اصول

  • کارکنان کے درمیان ہر سطح پر سچائی،اعتبار اور ایمانداری پر مبنی رشتہ ہونا چاہیئے۔
  • ZIL کے ہر کارکن کا یہ فرض ہے کہ وہ تمام قوانین، قواعد، قانونی دفعات اور کمپنی پالیسیز اور طریقے کارکی مسلسل پاسداری کا عہد کرے۔
  • کمپنی کی تمام کاروباری سرگرمیاں شفافیت، ایمانداری اور انصاف پر مبنی ہونی چاہیئیں۔ نسل ،رنگ ،مذہب، صنف، عمر، قومیت،ازدواجی حیثیت یا جسمانی معذوری کی صورت میں کوئی بھی تفریق نا قابل قبول ہونی چاہیئے۔
  • تمام کارکنان کو تمام کاروباری امور میں معیار کی فراہمی کی کوشش کو پیش نظر رکھنا چاہیئے اور صارف کا اطمینان ان کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔
  • کمپنی کے بہترین مفاد کے مد نظر کارکن خود اور اس کے اہل خانہ یا متعلقہ افراد ایسی سرمایہ کاری ،انتظامات یا رفاقت سے گریز کریں جو آزادانہ ومستحکم کاروباری فیصلوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ بصورت دیگر اسے کارکن کی جانب سے ذاتی اور کمپنی کے مفادات سے کھلا تصادم تصورکیا جائے گا۔