Archives

قوانین کی بجا آوری

عمومی

کمپنی کی یہ پالیسی ہے کہ پاکستان میں کاروبار پر لاگو تمام قوانین، اصول اور قواعد کی بجا آوری کی جائے ۔

تنظیمی اور محصولاتی قوانین

کمپنی کی یہ پالیسی ہے کہ تمام اطلاقی تنظیمی اور محصولاتی قوانین، اصول ،قواعد اور ہدایات کی لاگو ہوتے ہی فی الفور پابندی کی جائے۔

ملازمتی قوانینِ

کمپنی کی یہ پالیسی ہے کہ لاگو ہونے والے قوانین ملازمت کی تعمیل کی جائے، جن میں دوران کار حالات کی نگرانی ، تنخواہ، مراعات اور ملازمت کے لیئے کم از کم عمر کا تعین شامل ہیں۔

ماحولیاتی قوانین

کمپنی کی یہ پالیسی ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیئے تمام اطلاقی قوانین وقواعد کی پابندی کی جائے۔

منصفانہ مسابقتی اور اعتماد شکنی قوانین

کمپنی کی یہ پالیسی ہے کہ منصفانہ مسابقتی اور اعتماد شکنی قوانین پر عمل پیرا ہو تاکہ اس بات کی تصدیق ہو کہ کمپنی منصفانہ مسابقت پر یقین رکھتی ہے اور ان عوامل کی حوصلہ شکنی کرتی ہے جو مقابلے کی فضاء خراب کرنے کا باعث ہیں۔

مفادات کا تصادم

 

کارکنان کے لیئے ضروری ہے کہ وہ کسی بھی ایسی سرگرمی یا منتقلی کا حصہ نہ بنیں جو ان کے اور کمپنی کے مفادات میں تصادم پیدا کر سکتی ہو یا کر چکی ہو۔

مفادات میں ممکنہ تصادم ہو سکتا اگر ملازم:

  • کمپنی کو اپنے رشتے داروں یا دوستوں کے ساتھ کاروباری منتقلیوں میں ملوث کرے؛
  • اپنے ذاتی مفاد یا دوستوں اور رشتہ داروں کے نفع کے لیئے کمپنی ، اس کے صارفین اور سپلائرزکے راز استعمال کرے [بشمول ایسی معلومات پر مبنی سیکیورٹیز ٹرانزیکشنز]
  • کمپنی سپلائرز، صارفین اور مد مقابل اداروں کے ساتھ غیر معمولی مالی مفاد وابستہ کرے؛
  • کمپنی کا کارکن ہونے کے باوجود اس سے مقابلے کی تیاری یا مقابلہ کرے؛
  • مد مقابل، سرکاری اور ریگولیٹری اینٹیٹیز،کمپنی کے صارفین یا سپلائرز کے لیئے [مفاد یا بغیر کسی مفاد کے] کام کرے، یا کسی تیسری پارٹی کے لیئے کام کرے جو اس کی اپنی کارکردگی اور ملازمتی فیصلوں پر اثر انداز ہو یا اس کے اپنے فرائض کی بر وقت ادائیگی میں حائل ہو ۔

تحائف، رشوت اور کمیشن

 

تحائف، کمیشن اور دیگر رقوم [کاروباری سفر یا تفریح کے لیئے عمومی طور پرفراہم کردہ رقم کے علاوہ] جو کاروباری یا آزادانہ و منصفانہ فیصلوں پر اثر انداز ہوں کی سخت ممانعت ہے۔

کیش یا اسکے برابر کوئی چیز ،چیک، منی آرڈر، واوچر ، گفٹ سرٹیفکیٹس، قرضہ ، اسٹاک یا اسٹاک کی قسم جو کارکن پر عنایت یا احسان ہو قبول کرنا قطعاً ممنوع ہے۔ کارکن نرم مگر مضبوط لہجے میں ایسی پیشکش رد کر دے۔

کسی بھی کارکن کے رشوت، تحائف یا کمیشن کی قبولیت جیسے کسی بھی عمل میں ملوث ہونے کی صورت میں متعلقہ شعبے میں اس کی فوری شکایت پہنچا دی جائے گی۔

مالیاتی دیانت داری

 

تمام مالیاتی گوشوارے ، ریکارڈزاور اکائونٹس منتقلی اور واقعات کی درست عکاسی کریں اور اکاِئونٹنگ کے عمومی طور پر رائج اصولوں اور کمپنی کے مقامی کنٹرول سسٹم کے مطابق ہوں۔

کسی بھی صورت میں معلومات نہ تو چھپائی جائے نہ ہی جھوٹی معلومات فراہم کی جائے۔ مثال کے طور پر اکائونٹنگ

درج ذیل مثالیں اکائونٹنگ یا مالیات کے غیر اخلاقی طریقہ کار میں شامل ہیں:

  • جان بوجھ کر ٹرازیکشن کی اصلیت چھپانے کے لیئے جھوٹا اندراج ؛
  • مالیاتی ہدف کے حصول کے لیئے اخراجات اور محصولات کی ریکارڈنگ میں بے جا تیزی یا تاخیر؛
  • گوشواروں میں غیر موجود اثاثہ جات یا فنڈز کو برقرار رکھنا؛
  • کسی بھی نامناسب ، گمراہ کن، نامکمل یا جعلی اکائونٹ کی دستاویزات یا مالیاتی معلومات بنانا یا برقرار رکھنا؛
  • دستاویز میں موجود رقم کی ادائیگی کے ثبوت کے علاوہ کوئی اور ادائیگی؛
  • کسی بھی نامناسب یا جعلی دستاویز پر جانتے بوجھتے دستخط۔

کمپنی کی املاک کا درست استعمال اور تحفظ

 

کارکنان سے توقع کی جاتی ہےکہ وہ کمپنی کی املاک کی حفاظت کریں اسے نقصان اور چوری سے بچائیں اور خود بھی انہیں بغیر اجازت ذاتی استعمال میں نہ لائیں۔ کمپنی کی املاک میں خفیہ معلومات, سافٹ ویئر، کمپیوٹر، دفتری سازوسامان اور دیگر سپلائیز شامل ہیں۔

معلومات کی رازداری

 

کارکنان سے توقع کی جاتی ہےکہ وہ کمپنی سے متعلق خفیہ معلومات کی حفاظت کریں، اور کمپنی کی سرگرمیوں سے متعلق ایسی معلومات پریس، کسی بھی بیرونی ذرائع، یا ایسے کارکنان جو یہ معلومات رکھنے کے اہل نہیں تک بلا اجازت نہ پہنچائیں ۔

ریکارڈز کا تحفظ

 

کمپنی کے کاروباری ریکارڈ قانون اور مخصوص پالیسیوں کی رو سے ایک خاص وقت تک محفوظ کیئے جائیں۔

سیکیورٹیز ٹریڈنگ

 

کمپنی سے متعلق رازدارانہ معلومات رکھتے ہوئے کارکن، اس کے رشتہ دار یا دوستوں کی جانب سے کمپنی کی سیکیورٹیز کی ٹریڈنگ سختی سے ممنوع ہے۔

سیاسی وابستگی

 

ZIL لمیٹڈ ایک آزاد ادارہ ہےجس کی کوئی سیاسی وابستگی نہیں۔ کمپنی کی جانب سے کوئی بھی فنڈز یا اثاثہ جات کسی بھی سیاسی پارٹی، ادارے یا فرد کو نہیں دیئے جاتے چاہے وہ ایک پبلک آفس کا مالک ہو یا امیدوار۔ یہ اعانت محض وہیں کی جاتی ہے جہاں قانونی طور پر اس کی اجازت ہو۔

ضابطہء اخلاق کی خلاف ورزی کی اطلاع

 

ضابطہء اخلاق/قوانین کی خلاف ورزی، اکائونٹنگ یا آڈیٹنگ کے معاملات، دھوکہ دہی، بداخلاقی یا دیگر غیر اخلاقی رویوں کی فوری اطلاع متعلقہ شعبے کو مجوزہ انداز میں دی جائے ۔ ان کیسز کے حوالے سے مکمل رازداری برتی جائےگی۔ وہ تمام شکایات جو نیک نیتی کے ساتھ درج کرائی جائیں، ایسی معلومات فراہم کرنے والوں کو کسی بھی انتقامی کارروائی یا نتائج کی صورت میں تحفظ بھی فراہم کیا جائے گا۔