جائے کار پر تحفظ

 

ہر کارکن دوارن کار اپنی صحت اور تحفظ کے ساتھ ساتھ ساتھی کارکنان کا بھی مناسب خیال رکھے تاکہ وہ اس کی حرکات یا غلطیوں سے متاثر نہ ہوں۔ یہی نہیں بلکہ وہ دیگر کارکنان اور مہمانان کی صحت اور تحفظ کے لیئے کمپنی کی کوششوں میں اس کی معاونت بھی کرے ۔

کمپنی کی یہ پالیسی ہے کہ پیداواری ماحول کار کو فروغ دیا جائے ۔اس لیئے کسی بھی کارکن کے ایسے زبانی یا ذاتی رویے کو برداشت نہ کیا جائے جو کسی کی ہراسانگی، انتشار، کام میں مداخلت یا کاردگی کو متاثر کرنے کا سبب بنے یا جو خوف ناک، شرم ناک، جارحانہ یا مخالفانہ ماحول کو جنم دے۔