feriel-ali

مسز فیریئل علی مہدی

مسز مہدی نے نومبر ۱۹۹۸ میں بطور سی ای او کمپنی کی باگ ڈور سنبھالی اور دسمبر۲۰۱۲ تک اس عہدے پر فائز رہیں۔ وہ جولائی ۲۰۰۷ سےجون تک۲۰۲۳  تک چیئرمین کے عہدے پر تعینات رہیں ۔ یہ ان کی منفرد قائدانہ صلاحیتوں کا ہی نتیجہ ہے کہ ZIL جو کے کئی سالوں سے نقصان میں جا رہی تھی وہ آج ایک منافع بخش کاروبار میں تبدیل ہو چکا ہے۔ سی ای او بننے کے محض تین برس کے عرصے میں انہوں نے ادارے کے جمع شدہ نقصانات کو ختم کردیا۔

مسز مہدی جامع کراچی سے بیچلرز ڈگری کی حامل ہیں۔ انہوں نے وزیر علی انڈسٹریز میں مارکیٹنگ ٹرینی کے طور پر اپنا کیریئر کا آغاز کیا اور برانڈمینیجربننے کےلیے تیزی سے منزلیں طے کیں۔ وزیر علی انڈسٹریز میں انہوں نے مارکیٹنگ کے تمام پہلوؤں سے واقفیت حاصل کی جبکہ وہاں پر آپ کوکنگ آئل کے شعبۓ کو سنبھالے ہوئی تھیں۔

۱۹۹۶ میں مسز مہدی نے وزیر علی سے استعفیٰ دے کر ZIL لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے بطور مارکیٹنگ مینیجر چارج لیا جن کے ذمے تمام تر مصنوعات کی مارکیٹنگ تھی۔ بعدازاں وہ ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ڈائریکٹرمارکیٹنگ کے عہدے پر فائض ہوئیں۔ ۱۹۹۸ میں انہوں نے مینیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا اور کاروبار کو اخراجات، استعداد اور معیار کےلحاظ سے مزید جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کردیا۔ ۲۰۰۳کے وسط تک وہ کمپنی میں مثبت تبدیلیاں لاچکی تھیں۔ انہوں نے ۱۹۹۹ کے انتالیس کروڑکے خالص کاروباری لین دین کودوہزار گیارہ تک ایک ارب ساٹھ کروڑتک پہنچادیا۔ انہوں نے حال ہی میں ایک نئی ٹیم کی مدد سے کاروبار کو جدید، متنوع اور مضبوط ایف ایم سی جی کمپنی میں تبدیل کردیا ۔

انہوں نے ۲۰۰۶میں آئی ایم ڈی کے آرکسٹریٹنگ وننگ پرفارمنس پروگرام میں شرکت کی اور عصر حاضر کے اہم انتظامی مسائل کےبارے میں تجربہ حاصل کیا۔ مسز مہدی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپورٹ گورننس کی رکن ہیں۔