ہمارے بارے میں

ایک مقصد، ایک ٹیم

ہمارے بارے میں

ہر کامیاب کاروبار کا آغاز ایک بہترین خیال سے ہوتا ہے۔ ZIL کےقیام کا مقصد بھی صارفین کو بااعتماد اور بہترین معیار کی جلدکی صفائی کرنےوالی مصنوعات کی فراہمی تھا۔ اسی کو بنیاد بناتے ہوئے ہم نے ۱۹۵۴ میں کراچی سے اپنی سرگرمیوں کاآغاز کیا اور حیدر آباد میں فیکٹری لگائی۔ ہمارے صابنوں کی وارئٹی نے صارفین میں مقبولیت حاصل کرلی اور اس کے بعد کمپنی نے کبھی پیچھے مڑ کرنہیں دیکھا۔ ہماری مصنوعات میں مسلسل تنوع پیدا ہوتا گیا۔ ۱۹۸۰ میں ہم نے بند پڑی ذوالفقار انڈسٹریز (جو۱۹۶۰میں قائم ہوئی اور نہانے اور کپڑے دھونے کےصابن بناتی تھی ) کو بھی خرید کر وہ نام اپنا لیا تاکہ اپنے کاروبار کو مزید وسعت دے سکیں۔

نومبر۱۹۸۶ میں ZIL ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی سے پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کی گئی اور اس کو کراچی اور لاہور اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹر کرالیا گیا۔

کراچی میں مرکزی دفتر کےساتھ ہمارا فروخت اور تقسیم کاری کا جال پورے پاکستان میں پھیلا ہوا ہے، جس کی وجہ سے پاکستانیوں کو ہماری اعلی معیار کی مصنوعات سے لطف اندوز ہونے اور اپنی جلد اور کپڑوں کےمعاملے میں ہماری مہارتوں سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔

about us

علی خاندان

علی خاندان نے عوام کو بہترین معیار کی مصنوعات کی فراہمی کا عزم لیے ۱۹۵۴ میں حیدرآباد سے صابن بنانے کے کام کا آغاز کیا۔

علی خاندان کا نظریہ ہمیشہ یہی رہا کے اپنی کاوشوں کے ذریعے لوگوں کی انفرادی، اجتماعی اور سماجی ذندگیوں کو بہتر سے بہتر بنائیں۔ اپنے اس مقصد کو پانے کےلیے ZIL لمیٹڈ مسلسل اپنی مصنوعات اور طریقہ کار کو بہتربناتا آیا ہے ۔ کافی قابل ذکر اور صاحب بصیرت افراد جیسے سید مراتب علی، سید واجد علی اور سید اسدعلی  اس سلسلے کا حصہ رہے اور کمپنی کی کامیابی میں اپناکردار ادا کیا۔

50 سال کا سفر

ہمارا سفر اس وقت شروع ہوا جب ایک عظیم وژنری سید مراتیب علی نے رئیل اسٹیٹ اور زرعی شعبوں میں کمائی ہوئی دولت کو استعمال کرتے ہوئے ہماری کمپنی کی بنیاد رکھی۔ کاروبار کا باقاعدہ آغاز اس وقت ہوا جب ZIL کے اس وقت کے چیئرمین سید واجد علی نے حیدرآباد، سندھ میں واقع سندھ آئل ملز کو خریدا۔

خوبصورتی اور فلاح و بہبود کے کاروبار میں قدم رکھنے سے لے کر انڈسٹری کی صف اول کی کمپنیوں میں سے ایک بننے تک، ہمارے 5 دہائیوں سے زیادہ کے سفر نے ہمیں اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے عمل، آپریشنز اور مصنوعات کو ہموار اور بہتر بنانے میں مدد فراہم کی ہے۔

Syed Maratib Ali

سید مراتب علی مرحوم

بانی اور چیئرمین (1954 سے 1961)

وہ ایک عظیم وژنری تھے، جنہوں نے نہ صرف ZIL کی بنیاد رکھی بلکہ کئی کامیاب کمپنیاں بھی بنائیں۔

Syed Wajid Ali (Late)

سید واجد علی مرحوم

ایم ڈی (1981-84)
چیئرمین (1981-2007)

وہ 1981 سے 2007 تک کمپنی کے چیئرمین رہے۔ ان کی متحرک قیادت میں، کمپنی نے اپنی آمدنی میں غیر معمولی اضافہ دیکھا۔

Syed Asad Ali (late)

مرحوم سید اسد علی 1989 میں ایک سیلز کانفرنس میں

ZILکا پورٹ فولیو

ہمارے پورٹ فولیو میں جلد کی صفائی اور کپڑوں کی دھلائی کے درج ذیل برانڈز شامل ہیں:

کپری صابن
کپری ہینڈ واش
HYPro صابن
اوپل صابن

Toll Free

From Landline only

0800-88008