کارکنان کے درمیان ہر سطح پر سچائی،اعتبار اور ایمانداری پر مبنی رشتہ ہونا چاہیئے۔
ZIL کے ہر کارکن کا یہ فرض ہے کہ وہ تمام قوانین، قواعد، قانونی دفعات اور کمپنی پالیسیز اور طریقے کارکی مسلسل پاسداری کا عہد کرے۔
کمپنی کی تمام کاروباری سرگرمیاں شفافیت، ایمانداری اور انصاف پر مبنی ہونی چاہیئیں۔ نسل ،رنگ ،مذہب، صنف، عمر، قومیت،ازدواجی حیثیت یا جسمانی معذوری کی صورت میں کوئی بھی تفریق نا قابل قبول ہونی چاہیئے۔
تمام کارکنان کو تمام کاروباری امور میں معیار کی فراہمی کی کوشش کو پیش نظر رکھنا چاہیئے اور صارف کا اطمینان ان کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔
کمپنی کے بہترین مفاد کے مد نظر کارکن خود اور اس کے اہل خانہ یا متعلقہ افراد ایسی سرمایہ کاری ،انتظامات یا رفاقت سے گریز کریں جو آزادانہ ومستحکم کاروباری فیصلوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ بصورت دیگر اسے کارکن کی جانب سے ذاتی اور کمپنی کے مفادات سے کھلا تصادم تصورکیا جائے گا۔