عمومی
کمپنی کی یہ پالیسی ہے کہ پاکستان میں کاروبار پر لاگو تمام قوانین، اصول اور قواعد کی بجا آوری کی جائے ۔
تنظیمی اور محصولاتی قوانین
کمپنی کی یہ پالیسی ہے کہ تمام اطلاقی تنظیمی اور محصولاتی قوانین، اصول ،قواعد اور ہدایات کی لاگو ہوتے ہی فی الفور پابندی کی جائے۔
ملازمتی قوانینِ
کمپنی کی یہ پالیسی ہے کہ لاگو ہونے والے قوانین ملازمت کی تعمیل کی جائے، جن میں دوران کار حالات کی نگرانی ، تنخواہ، مراعات اور ملازمت کے لیئے کم از کم عمر کا تعین شامل ہیں۔
ماحولیاتی قوانین
کمپنی کی یہ پالیسی ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیئے تمام اطلاقی قوانین وقواعد کی پابندی کی جائے۔
منصفانہ مسابقتی اور اعتماد شکنی قوانین
کمپنی کی یہ پالیسی ہے کہ منصفانہ مسابقتی اور اعتماد شکنی قوانین پر عمل پیرا ہو تاکہ اس بات کی تصدیق ہو کہ کمپنی منصفانہ مسابقت پر یقین رکھتی ہے اور ان عوامل کی حوصلہ شکنی کرتی ہے جو مقابلے کی فضاء خراب کرنے کا باعث ہیں۔