saad-amanullah

سعد امان اللہ خان

سعدامان اللہ خان تقریباً تین دہائیاں جیلیٹ پاکستان میں بطور سی ای اوگزارنے کے ساتھ ساتھ پراکٹراینڈ گیمبل میں اعلی انتظامی عہدوں پہ کام کا تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف مشی گن کی کلاس ۱۹۸۷سے گریجویشن مکمل کی اور وہ انجینئرنگ میں دو اسنادرکھتے ہیں۔

انہیں دو مرتبہ امریکن بزنس کونسل کا صدر منتخب کیا گیاجو پاکستان کا سب سےبڑا کاروباری چیمبر ہے۔ سعد صاحب کودومرتبہ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن بھی منتخب کیاجا چکا ہے، جوبیرونی ممالک سےسرمایہ کاری کا سب سے بڑا ایوان ہے۔ سعد ایک فعال سماجی کارکن بھی ہیں جو کراچی کنسورشیم، پاکستان انوویشن فائونڈیشن، نیشنل انٹرپرنیورشپ ورکنگ گروپ، سائوتھ ایسٹ ایشیا لیڈرشپ اکیڈمی، ہیلپر آف ہوپ اور پیشنٹس بہبود سوسائیٹی آغا خان ہسپتال جیسے کئی اداروں سے منسلک ہیں۔

وہ عوامی حقوق کی تنظیم ، پبلک انٹرسٹ لاء اتھارٹی پاکستان کے صدر بھی ہیں ساتھ ہی پیشنٹ ایڈ فائونڈیشن کےبورڈ ممبر بھی ہیں، جو کہ پاکستان کے سب سے بڑےسرکاری ہسپتال جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں مریضوں کی بہبود کے لیے سرگرم ہے۔ وہ لیٹ اس بی کڈز نامی ادارہ، جواسٹریٹ کڈز کےلیے کام کرتا ہے، کےبھی بورڈممبر ہیں۔ اس کےعلاوہ سعد نیا جیون نامی تنظیم جو غریبوں کے ہیلتھ انشورنس کےلیے کام کررہی ہے اور اے آئی ای ایس ای سی نامی تنظیم جو نوجوانوں میں عالمی سطح کی قائدانہ صلاحیتں اجاگر کرنے کے لئے کام کر رہی ہے کے رکن بھی ہیں۔

سعد نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے کارپوریٹ ایڈوائزری کونسل سوسائٹی آف ہیومن ریسورس منیجمنٹ، لیڈیز فنڈز بورڈ، پاسبلیٹیز اسکول اینڈ ایکوانرجی کے بورڈ کے رکن بھی ہیں۔

سعد پاکستان میں خصوصی افراد کی تعلیم کے ادارے این او ڈبلیو پی ڈی پی اور ٹیچ فار پاکستان کے بھی مشیر ہیں۔ انہوں نے بولٹن مارکیٹ کے متاثرین کو امریکن بزنس کونسل کے تحت یوایس ایڈ کی مدد سےموثر اور شفاف انداز سے ایک ارب کی رقم فراہم کروائی

وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کے مصدقہ رکن بھی ہیں۔