مبشرحسن انصاری نے اپریل۲۰۱۱میں ZIL میں بطور جنرل مینیجر مارکیٹنگ اینڈسیلز شمولیت اختیارکی اور ۲۰۱۳ میں سی ای او کےعہدے پر فائز ہوئے۔ سی ای او مقررہونے کے بعد انہوں نے کامیابی سے مثبت تبدیلی کوفروغ دیتے ہوئے سیلز میں اضافہ کرنےکے ساتھ ساتھ منافع کی حتمی شرح کو مستحکم کردیا۔ انصاری صاحب نے یونیورسٹی کالج آف ویلز، ایبرسٹویت، برطانیہ سے ایم بی اے مکمل کیا۔
انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذندگی کا آغاز ۱۹۹۱ میں یونی لیورکےساتھ کیا۔ وہ دس برس یونی لیور کےساتھ وابسطہ رہے اور اس دوران انہوں نے مارکیٹنگ اور سیلزمیں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کامظاہرہ کیا۔
انہوں نے مقامی اور بین الاقوامی اداروں بشمول آئی سی آئی،انگلش بسکٹس مینوفیکچررز،ساولا اور شان فوڈز میں مختلف خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے مشرق وسطی اور پاکستان میں ان کمپنیوں کےلیے کام کرتے ہوئےرہبرانہ و قائدانہ کردار ادا کیا۔
انصاری صاحب ایف ایم سی جی کےشعبے میں موجود کاروبار کو وسعت دینے اور نئی مصنوعات متعارف کرانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
ان کی بہت سی کامیابیاں لوگوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتں ابھارنے، شراکت کے نت نئے مواقع تلاش کرنے اوربدلتے ماحول میں قیادت کی منتقلی کو منتظم بنانے کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے متنوع شعبوں سے متعلق (بشمول ذاتی دیکھ بھال، گھر کی صفائی کی مصنوعات، گرم مشروبات، خوردنی تیل اورچکنائی، ساسز، سپریڈز، مشروبات اور مٹھائی) نہ صرف حکمتِ عملی اور انتظامی معمولات کی صلاحیتیں پیدا کیں بلکہ ان کا موثر اطلاق بھی یقینی بنایا۔
انہوں نے ۲۰۱۵ میں آئی ایم ڈی کی آرکسٹریٹنگ وننگ پرفارمنس پروگرام(اوڈبلیو پی) میں شرکت کی اور قیادت کودرپیش مسائل اور انتظامی مشکلات کے حوالے سے واقفیت حاصل کی
انصاری صاحب پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننسس کے سندیافتہ ڈائریکٹر بھی ہیں۔
سعدامان اللہ خان تقریباً تین دہائیاں جیلیٹ پاکستان میں بطور سی ای اوگزارنے کے ساتھ ساتھ پراکٹراینڈ گیمبل میں اعلی انتظامی عہدوں پہ کام کا تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف مشی گن کی کلاس ۱۹۸۷سے گریجویشن مکمل کی اور وہ انجینئرنگ میں دو اسنادرکھتے ہیں۔
انہیں دو مرتبہ امریکن بزنس کونسل کا صدر منتخب کیا گیاجو پاکستان کا سب سےبڑا کاروباری چیمبر ہے۔ سعد صاحب کودومرتبہ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن بھی منتخب کیاجا چکا ہے، جوبیرونی ممالک سےسرمایہ کاری کا سب سے بڑا ایوان ہے۔ سعد ایک فعال سماجی کارکن بھی ہیں جو کراچی کنسورشیم، پاکستان انوویشن فائونڈیشن، نیشنل انٹرپرنیورشپ ورکنگ گروپ، سائوتھ ایسٹ ایشیا لیڈرشپ اکیڈمی، ہیلپر آف ہوپ اور پیشنٹس بہبود سوسائیٹی آغا خان ہسپتال جیسے کئی اداروں سے منسلک ہیں۔
وہ عوامی حقوق کی تنظیم ، پبلک انٹرسٹ لاء اتھارٹی پاکستان کے صدر بھی ہیں ساتھ ہی پیشنٹ ایڈ فائونڈیشن کےبورڈ ممبر بھی ہیں، جو کہ پاکستان کے سب سے بڑےسرکاری ہسپتال جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں مریضوں کی بہبود کے لیے سرگرم ہے۔ وہ لیٹ اس بی کڈز نامی ادارہ، جواسٹریٹ کڈز کےلیے کام کرتا ہے، کےبھی بورڈممبر ہیں۔ اس کےعلاوہ سعد نیا جیون نامی تنظیم جو غریبوں کے ہیلتھ انشورنس کےلیے کام کررہی ہے اور اے آئی ای ایس ای سی نامی تنظیم جو نوجوانوں میں عالمی سطح کی قائدانہ صلاحیتں اجاگر کرنے کے لئے کام کر رہی ہے کے رکن بھی ہیں۔
سعد نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے کارپوریٹ ایڈوائزری کونسل سوسائٹی آف ہیومن ریسورس منیجمنٹ، لیڈیز فنڈز بورڈ، پاسبلیٹیز اسکول اینڈ ایکوانرجی کے بورڈ کے رکن بھی ہیں۔
سعد پاکستان میں خصوصی افراد کی تعلیم کے ادارے این او ڈبلیو پی ڈی پی اور ٹیچ فار پاکستان کے بھی مشیر ہیں۔ انہوں نے بولٹن مارکیٹ کے متاثرین کو امریکن بزنس کونسل کے تحت یوایس ایڈ کی مدد سےموثر اور شفاف انداز سے ایک ارب کی رقم فراہم کروائی
وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کے مصدقہ رکن بھی ہیں۔
سلمان چاؤلہ صاحب نے پندرہ سال سے زائدعرصہ میں مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے جن میں فارما سیوٹکل، زراعت، کیمیکل، انجینیرنگ اور مالیاتی شعبے شامل ہیں۔
جن اداروں سے وہ منسلک رہے ہیں وہاں سلمان صاھب نے کاروباری ترقی، کارپوریٹ گورننس، کارپوریٹ افیئرز اور جنرل مینجمینٹ کے شعبوں میں اہم کردار ادا کرتے آئے ہیں۔ فی الحال سلمان صاحب این-آئی-ٹی سے منسلک ہیں اور اس ادارے کی بورڈ میمبر بھی ہیں۔
سلمان صاحب نے آئ-بی-اے سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے اور آپ انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ سکریٹریز کے ایسوسی ایٹ میمبر بھی ہیں۔
From Landline only
0800-88008
sdms.secp.gov.pk
complaints@secp.gov.pk
queries@secp.gov.pk